Official Website of Mirza Ghalib's Divan Nuskha-e-Hamidiya​ ReDiscover Ghalib from his unknown verses.
  • Home
  • About / تعارف
  • Ghazals
    • Index to Ghazals
  • Blog / بلاگ
  • Gallery
  • Contact
  • Buy Now

Introduction by Mehr Afshan Farooqi

 Ink-blood: The history of Ghalib’s 1821 Dīvān
Mehr Afshan Farooqi
Associate Professor & Director, Undergraduate Programs
Department of Middle Eastern & South Asian Languages & Cultures
University of Virginia
 
سخن دراصل ہمانا بود سیہ خونے
کہ کاتبش زرگِ کلکِ مشکبار کشد
کشد چہ رنج سخنور کہ نقشہایے بدیع
زبہرآنکہ گذارد بہ یادگار کشد
Poetry in essence is ink-blood,
That the scribe draws with a perfumed reed;
What worries can the poet have, if these unique verses,
Become memorable for those for whom they were written?
Asadullah Khan Ghalib
 
Ghalib’s readers would have been deprived of almost half his poetry if the handwritten copies of his earlier dīvāns had not been found. The first among these manuscripts was identified in 1918 in Bhopal, some fifty years after Ghalib’s death.[1] This manuscript was completed in 1821 when Ghalib was 24 years old.  It is known as the Nuskhah-e Bhopāl (Bhopal Manuscript) or Nuskhah-e Hamīdiyyah (Hamīdiyyah Manuscript).

The Nuskhah-e Hamīdiyyah, technically, is a published version of the manuscript.[2] The provenance of this manuscript is convoluted. There are intricate twists around its journey from Delhi, to Bhopal, in central India. But more important is the debate surrounding the text itself—the corrections, notations in the margins, additions of entire ghazals, plus an assortment of materials in the first few pages preceding the main text, and also at the end of the manuscript. Quite a lot has been written about these issues by scholars who specialize in Ghalib studies. Yet the discourse around the manuscript is not conclusive or complete, because many questions are unresolved. The matter was complicated by the disappearance of the manuscript in the mayhem of Partition or sometime before the sundering of British India. A flawed edition was published in 1921.[3] Subsequent editions have been revisions of the first one, supplemented with notes taken by the scholars who had seen the manuscript before it was gone.[4]

 The manuscript had been in the personal library of Faujdar Muhammad Khan, the youngest maternal uncle of Navab Sikandar Jahan Begam, ruler of the state of Bhopal. Begum Sikandar’s 21-year reign (1847-68) was the golden period of Bhopal’s history. She presided over a dynamic, reform-oriented regime. Resisting pressure from her advisors, Sikandar Begum had the foresight to side with the British in the 1857 Revolt. Hearing of Ghalib’s struggles after 1857, she invited the great poet to take up residence at Bhopal. Although Ghalib did not accept the offer to visit Bhopal, it seems that the Begum sent him monetary gifts through her uncle Faujdar Muhammad Khan. Salim Hamid Rizvi, in his history of Bhopal, makes a plausible (though unsubstantiated) claim that Faujdar Muhammad Khan acquired the manuscript from Ghalib on one of these visits:[5]
 
She [Navab Begam Sikandar] occasionally sent her uncle Miyan Faujdar Muhammad Khan to Ghalib with monetary gifts. The result of these comings and goings was that Ghalib presented Faujdar Muhammad Khan a nuskhah of his original dīvān that had been corrected in his own hand. This nuskhah became the jewel of Faujdar Khan’s library.
 
Faujdar Muhammad Khan (d.1865) was a learned nobleman, a polymath who specialized in grammar, prosody, logic, Islamic law, mathematics, unani medicine, and geography. He was a scholar of literature who also possessed a deep knowledge of music. He was an avid collector of books.[6] It is not surprising that a nuskhah of Ghalib’s dīvān should be in his library. We know that Faujdar Muhammad Khan was an admirer of Ghalib’s work. Apparently Ghalib and Faujdar Muhammad Khan wrote to one another, but no letters have survived to prove this. Faujdar Muhammad Khan’s son Navab Yār Muhammad Khan Shaukat (1823?-.1913) inherited his father’s love of literature. He showed an interest in writing poetry even as a child. As soon as he was old enough, Faujdar Muhammad Khan took him to Delhi and requested Ghalib to accept him as a pupil.  Ghalib was getting on in years. He accepted the special shāgird with the suggestion that he......."

For the complete introduction and full digital scan of the manuscript, obtain your copy of the Nuskha-e-hamidiya by clicking here.

[1] Public memory can be alarmingly short. It seems that people had already forgotten that there was more to Ghalib’s Urdu Dīvān than the published version. Ghalib himself was dismissive of his early dīvāns after he had published the 1841 dīvān.  It is interesting to speculate why this manuscript was noticed only in 1918 and not earlier. Could it be because it had recently been transferred from a private collection to a public one? I am grateful to Richard Cohen for pointing this out to me.

[2] Although Nuskhah-e Hamīdiyyah (1921) is technically a published version of the 1821 nuskhah, I have used both names interchangeably when referring to it because in common parlance Hamīdiyyah is synonymous with the 1821 manuscript, not the published version.

[3] Mufti Anvarul Haq, Dīvān-e Ghalib Jadīd al mā’rūf  ba Nuskhah-e Hamīdiyyah, Agra, 1921.

[4] The most reliable edition is the one published by Hamīd Ahmad Khan, Dīvān-e Ghalib, Nuskhah-e Hamīdiyyah, Majlis-e Taraqqī-e Adab, Lahore, 1969.

[5] Salim Hamid Rizvi: Urdu Adab ki Taraqqi mein Bhopal ka Hissah (The Role of Bhopal in the Development of Urdu); Bhopal, Alavi Press, 1965, P. 70. I find it hard to believe that Ghalib would present Faujdar sahib with his dīvān.

[6] Muhammad Yusuf Qaisar attests Faujdar Khan’s keen interest in book collection in his essay, Nuskhah-e Hamīdiyyah aur Faujdār Muhammad Khan, Furōgh-e Urdu, Ghalib Nambar, edited Nadim Sitapuri. Cited from, Abdul Qavi Desnavi, Bhopal aur Ghalib, Bhopal: Bhopal Press, 1969, P.16

غالب کے 1821 کے دیوان کی تاریخ
مہر افشاں فاروقی
ترجمہ  :ظفر سید

سخن در اصل ہمانا بود سیہ خو
کہ کاتبش زرگِ کلکِ مشکبار کشد
کشد چہ رنج سخنور کہ نقشہایے بدیع
زبہر آنکہ گذارد بہ یادگار کشد
 
اسد اللہ خاں غالب
 
اگر غالب کے ابتدائی دواوین کے  قلمی  نسخے   دریافت نہ ہو تے تو قارئین ان کے نصف کے قریب کلام سے محروم رہتے۔ ان میں سے قدیم ترین مخطوطہ غالب کی وفات کے تقریباً پچاس سال بعد 1918 میں بھوپال سے دریافت ہوا تھا۔[1]  یہ نسخہ غالب نے 1821 میں اس وقت مکمل کیا تھا جب ان کی عمر 24 برس تھی۔ اسے نسخۂ بھوپال یا نسخۂ حمیدیہ کہا جاتا ہے۔ تکنیکی طور پر نسخۂ حمیدیہ غالب کے دیوان کی طبع شدہ شکل ہے۔[2] اس نسخے کی تاریخ خاصی پیچ دار ہے۔  لیکن اس سے بھی زیادہ اہم وہ بحث ہے جو اس نسخے کے متن، کلام میں ترامیم و اضافہ، حواشی، مکمل غزلوں کے اضافے اور مسودے کے آغاز اور اختتام پر اضافی متن کی شمولیت پر ہوئی ہے۔ ان موضوعات پر ماہرینِ غالبیات نے بہت کچھ لکھا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مخطوطے پر کی جانے والی بحث فیصلہ کن یا سیرحاصل نہیں ہے، کیوں کہ کئی مسائل حل طلب چھوڑ دیے گئے ہیں۔ 1947 میں تقسیمِ ہند کے فسادات کے دوران اس مخطوطے کی گمشدگی کے بعد صورتِ حال مزید گنجلک ہو گئی۔ ایک مجہول ایڈیشن 1921 میں شائع ہوا۔[3]  اس کے بعد آنے والے ایڈیشن اسی پہلے ایڈیشن کی اصلاح کی غرض سے شائع کروائے گئے، جن میں ان محققین نے اپنے تاثرات کا اضافہ کیا جنھوں نے اس مخطوطے کا اس کی گمشدگی سے قبل مطالعہ کیا تھا۔ [4]

یہ نسخہ فوجدار محمد خاں کے ذاتی کتب خاںے میں موجود تھا، جو ریاست بھوپال
کی حکمران نواب سکندر جہاں بیگم کے سب سے چھوٹے ماموں تھے۔ سکندر بیگم کا 21 سال دورِ اقتدار (1847 تا 1867) بھوپال کی تاریخ کا سنہرا دور تھا۔ ان کی حکومت فعال اور اصلاح پسند حکام پر مشتمل تھی۔ اپنے مشیروں کے دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے سکندر بیگم نے 1857 کی جنگِ آزادی میں انگریزوں کا ساتھ دیا۔ 1857 کے بعد غالب کی مشکلات  کی خبر سن کر انھوں نے غالب کو بھوپال منتقل ہونے کی دعوت دی۔ غالب نے یہ دعوت تو قبول نہیں کی، تاہم بظاہر بیگم بھوپال نے اپنے ماموں فوجدار محمد خاں کے ہاتھ انھیں رقوم بھجوائی تھیں۔ سلیم حمید رضوی اپنی تاریخِ بھوپال میں ایک قرینِ قیاس (لیکن غیر مصدقہ) دعویٰ کرتے ہیں کہ ایسے ہی کسی دورے کے دوران فوجدار محمد خاں نے غالب سے یہ نسخہ حاصل کیا تھا۔[5]
وہ (نواب بیگم سکندر) کبھی کبھار اپنے ماموں میاں فوجدار محمد خاں کو رقوم دے کر غالب کے ہاں بھجواتی رہتی تھیں۔ اسی آمد و رفت کے دوران غالب نے فوجدار محمد خاں کو اپنے اصل دیوان کا ایک نسخہ پیش کیا، جسے انھوں نے خود اپنے قلم سے درست کیا تھا۔ یہ نسخہ فوجدار کے کتب خاںے کا جھومر بن گیا۔
 
فوجدار محمد خاں (متوفی 1865) پڑھے لکھے اور جامع العلوم شخصیت تھے جو صرف و نحو، عروض، منطق، فقہ، ریاضی، طبِ یونانی اور جغرافیہ میں مہارت رکھتے تھے۔ وہ ادب کے پارکھ تھے اور ان کی موسیقی پر بھی گہری نظر تھی۔ انھیں کتابیں جمع کرنے کا بھی بہت شوق تھا۔[6] یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے کہ غالب کے دیوان کا ایک نسخہ ان کے کتب خاںے میں ہو۔ ہم جانتے ہیں کہ فوجدار غالب کے کلام کے معترف تھے اور بظاہر دونوں کی آپس میں خط و کتابت بھی تھی، تاہم اس بات کے ثبوت کے لیے کوئی خط دریافت نہیں ہو سکا۔ فوجدار محمد خاں کے صاحبزادے نواب یار محمد خاں (1823؟ تا 1913) کو ادب سے رغبت اپنے والد سے ورثے میں ملی تھی۔ انھوں نے بچپن ہی سے شاعری شروع کر دی تھی۔ جب وہ بڑے ہوئے تو فوجدار محمد خاں انھیں دہلی لے گئے اور غالب سے درخواست کی کہ وہ انھیں اپنی شاگردی میں لے لیں۔ غالب اس وقت خاصے معمر ہو چلے تھے۔ انھوں نے اپنے اس خصوصی شاگرد کو قبول کر لیا، لیکن اس مشورے کے ساتھ کہ وہ اپنی تخلیقات مولانا محمد عباس رفعت کو دکھایا کریں۔[7]   نواب کو غالب کی شاگردی تو نصیب نہ ہو سکی، تاہم وہ عمدہ شاعر بن کر ابھرے اور ان کا دیوان شائع ہو چکا ہے۔[8]
قلمی نسخے کے حصول کی کہانی دلچسپ ضرور ہے لیکن نسخے کی تصدیق کے لیے ضروری نہیں ہے۔ نسخۂ حمیدیہ میں جا بہ جا فوجدار محمد خاں کی ہشت پہلو مہر ثبت ہے ۔ اس مقصد کے لیے دو مہریں استعمال کی گئی ہیں جن میں سے بڑی مہر  زیادہ منقش ہے اور اس کے گرد نیلے، سبز، سرخ اور سنہرے رنگوں میں روایتی سا ڈیزائن ہے۔ اس پر 1261 ہجری (تقریباً 1848) درج ہے۔ چھوٹی مہر پر اس سے پرانی تاریخ ہے، 1248 ہجری (1832)۔ خوش قسمتی سے نسخے پر ایک مکمل ترقیمہ درج ہے جس میں نسخے کی تکمیل کی تاریخ 1237 ہجری درج ہے، جو نومبر 1821 کے مطابق ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نسخہ فوجدار محمد خاں کی ثبت مہر سے گیارہ برس قبل مکمل ہو چکا تھا۔ اس کی بنیاد پر قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ یہ نسخہ فوجدار خاں کے کتب خاںے میں پہنچے سے پہلے کہاں تھا۔ کیا یہ غالب کے پاس تھا یا کہیں اور؟ میں اسی باب میں بعد ازاں اس کی تفصیل میں جاؤں گی۔

بھوپال ہی سے 1969 میں غالب کا ایک زیادہ پرانا اور بعض لحاظ سے زیادہ اہم نسخہ دریافت ہوا۔ غالب کی صد سالہ برسی کی مناسبت سے اس سال کئی ادبی کانفرنسیں منعقد کی گئیں اور کتابیں لکھی گئیں۔ یہ نسخہ بظاہر غالب کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور اسے 1816 میں مکمل کیا گیا تھا۔ یہ دونوں نسخے بھوپال سے برآمد ہوئے تھے اس لیے ان کے نام الجھن کا سبب بن سکتے ہیں۔ آسانی کی خاطر ان کی شناخت سالِ تکمیل سے کی جا سکتی ہے، ’نسخہ 1821‘ اور ’نسخہ 1816،‘ لیکن چونکہ اول الذکر موخر الذکر سے پہلے دریافت ہوا تھا اس لیے یہاں بھی الجھن کا
احتمال ہے۔ نسخہ 1821 کو طبع شدہ شکل میں نسخۂ حمیدیہ کہا جاتا ہے۔

نسخۂ حمیدیہ کا نام نواب حمیداللہ خاں کے نام پر رکھا گیا جو حمیدیہ کتب خاںے سے نسخے کی دریافت کے وقت ریاست بھوپال کے نواب چیف سیکریٹری تھے۔[9] نواب حمیداللہ نے اس کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معروف نقاد عبدالرحمٰن بجنوری انجمن ترقیِ اردو کے لیے غالب کے مروج دیوان کا مشرح ایڈیشن تیار کر رہے تھے۔ انھوں نے کلام کی صحت کی تصدیق کے غالب کے دیوان کے متعدد ایڈیشن اکٹھے کر رکھے تھے، اور وہ اس وقت زیادہ نایاب ایڈیشنوں اور قلمی نسخوں کی تلاش میں تھے جب انھیں معلوم ہوا کہ بھوپال کے کتب خاںہ حمیدیہ سے غالب کے ایک اولین دیوان کا نسخہ دریافت ہوا ہے۔ 1918 میں اس دریافت کا سہرا مولانا عبدالسلام ندوی کے سر جاتا ہے۔[10]

اس دریافت کا اعلان اعظم گڑھ سے چھپنے والے رسالے معارف میں 1918 میں کیا گیا۔ مولانا عبدالسلام ندوی نے بجنوری کو اس نئے دیوان کی تدوین کی دعوت دی۔ بجنوری اس سے قبل محاسنِ کلامِ غالب کے نام سے ایک طویل مضمون لکھ چکے تھے، جسے وہ شاید دیوانِ غالب کے ایڈیشن کے ساتھ چھپوانا چاہتے تھے۔ بدقسمی سے وہ 1918 میں صرف 31 برس کی عمر میں اس وقت فلو کی وبا کی نذر ہو گئے جب انھوں نے ابھی کام کا آغاز کیا تھا۔

مکمل تعارف اور متن کے لئے یہاں کلک کر کے اب آپ کی کاپی حاصل .
[1]  
عوامی یادداشت تشویش ناک حد تک مختصر ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ یہ بات بھول چکے ہیں کہ غالب کے مطبوعہ دیوان کے علاوہ بھی ان کا اردو کلام موجود ہے۔ 1841 میں اپنے دیوان کی اشاعت کے بعد غالب خود اپنے پرانے دیوانوں کو درخورِاعتنا نہیں سمجھتے تھے۔ یہ قیاس آرائی بہت دلچسپ ہے کہ یہ نسخہ 1918 ہی میں کیوں دریافت ہوا، اس سے قبل کیوں نہیں۔ کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ حال ہی میں کسی ذاتی ذخیرے سے عوامی کتب خاںے میں منتقل ہوا تھا؟ یہ نکتہ اٹھانے کے لیے میں رچرڈ کوہن کی ممنون ہوں۔

[2] نسخۂ حمیدیہ (1921) تکنیکی طور پر 1821 کے نسخے کی مطبوعہ شکل ہے، لیکن میں نے دونوں نام بلاامتیاز استعمال کیے ہیں کیوں کہ عام طور پر نسخۂ حمیدیہ 1821 کے مخطوطے ہی کو کہا جاتا ہے، نہ کہ شائع شدہ دیوان کو۔

[3]  مفتی انوار الحق، دیوانِ غالب جدید المعروف بہ نسخۂ حمیدیہ، آگرہ، 1921۔

[4]  سب سے مستند ایڈیشن حمید احمد خاں کا مرتب کردہ ہے، دیوانِ غالبت نسخۂ حمیدیہ، مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور، 1969۔

[5] سلیم احمد رضوی: اردو ادب کی ترقی میں بھوپال کا حصہ۔ بھوپال، علوی پریس، 1965، ص 70۔ مجھے یہ بات ماننے میں تامل ہے کہ غالب نے فوجدار صاحب کو اپنا دیوان پیش کیا ہو گا۔

[6]  محمد یوسف قیصراپنے مضمون نسخۂ حمیدیہ اور فوجدار محمد خاں، فروغِ اردو، غالب نمبر، مرتبہ ندیم سیتاپوری، منقولہ عبدالقوی دیسنوی، بھوپال اور غالب، بھوپال: بھوپال پریس، 1969، ص 16 میں فوجدار کے کتابیں جمع کرنے کے شوق کی تصدیق کرتے ہیں۔

[7]  رضوی کے مطابق اس کا مفصل ذکر نواب کے رسالے شہنشاہ نامہ، ص 15 پر موجود ہے۔ منقولہ رضوی، اردو ادب کی ترقی میں بھوپال کا حصہ، ص 205۔
عبدالقوی دیسانوی بھوپال اور غالب میں لکھتے ہیں کہ جب نواب بیگم سکندر جہاں جب 1866 میں وائسرائے سے ملنے دہلی گئیں تو نواب یار محمد خاں ان کے ہمراہ تھے۔ نواب صاحب غالب سے ملنے بھی گئے جنھوں نے انھیں اپنی شاگردی میں لے کر شوکت تخلص تجویز کیا۔ ص 35۔ میں نے شہنشاہ نامہ نہیں دیکھا لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نواب یار محمد خاں شوکت 1866 میں 43 برس کی عمر میں غالب سے ملنے کی بجائے نسبتاً کم عمری میں ملے ہوں گے۔ 
 

[8]  نواب یار محمد خاں شوکت کا کلام دیوانِ شوکت کے نام سے کانپور سے 1883 میں شائع ہوا تھا۔ انھوں نے تاریخِ فرخ بخش نامی کتاب بھی لکھی۔

[9]  حمیدیہ کتب خاںہ اب مولانا آزاد سینٹرل لائبریری کہلاتا ہے۔

[10]  دیکھیے محمد سحر کا مضمون، ’دیوانِ غالب، نسخۂ حمیدیہ، چند انکشافات،‘ ہماری زبان: علی گڑھ، 22 جولائی، 1969، ص 3۔
Home
About / تعارف
Ghazals
Blog / بلاگ
Gallery
Contact
Buy Here
Copyright © 2015
  • Home
  • About / تعارف
  • Ghazals
    • Index to Ghazals
  • Blog / بلاگ
  • Gallery
  • Contact
  • Buy Now